مہرخبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اطلاعات کے مطابق جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کی سرحد پر میزائل شکن دفاعی نظام سے لیس دو جنگی بحری جہازوں کو تعینات کردیا ہے۔ جنوبی کوریا کےفوجی حکام کے مطابق ان جہازوں کو مشرقی اور مغربی سرحدوں پر تعینات کیا گیا ہے۔ حالیہ ہفتوں میں شمالی کوریا نے بیان بازی میں اضافہ کیا ہے اور امریکی سرزمین پر حملوں کی مخصوص دھمکیاں دی ہیں۔پیانگ یانگ نے جن اہداف کا ذکر کیا ہے ان میں بحرالکاہل کا جزیرہ گوام شامل ہے، جس میں امریکی چھاؤنی واقع ہے۔جمعرات کو امریکہ نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ وہ ان دھمکیوں کے جواب میں گوام میں میزائل شکن دفاعی نظام نصب کرے گا۔
جنوبی کوریا
جنوبی کوریا نےمیزائل شکن دفاعی نظام سے لیس دو جنگی بحری جہازوں کو تعینات کردیا ہے
مہر نیوز/5 اپریل /2013ء: اطلاعات کے مطابق جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کی سرحد پر میزائل شکن دفاعی نظام سے لیس دو جنگی بحری جہازوں کو تعینات کردیا ہے۔
News ID 1819527
آپ کا تبصرہ